امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

Oct 15, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/US-Accident-KHI-15-10.mp4"][/video]

کراچی ميں پی آئی ڈی سی کے قريب امريکی قونصل خانے کی گاڑی کی موٹر سائيکل کو ٹکر سے عبدالجبار نامی شخص زخمی ہوگيا، گاڑی امریکی خاتون چلا رہی تھی، پولیس نے امریکی قونصل خانے کی گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔

نمائندہ سماء کے مطابق پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، عبدالجبار نامی مزدور کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شہریوں نے امریکی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا۔

ویڈیو دیکھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

مزید پڑھیں : امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار زخمی

امریکی سفارتخانے کی گاڑی خاتون چلا رہی تھی، ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پوليس نے گاڑی کو تحويل ميں لے ليا۔

مزید جانیے : روسی سفارتکار کی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں، بیوی اور بچی زخمی

کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں بھی امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

women

Tabool ads will show in this div