ملکی معیشت کی تباہی کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید نے نواز شریف کو ملکی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا، کہتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے ضمنی انتخاب ميں مداخلت نہيں کی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ کرنے کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا، وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے سی پیک کا پل بنے گا، 3 نومبر کو چین کا دورہ کروں گا، 100 دنوں میں مزید 2 ٹرینوں کا افتتاح کروں گا، کراچی سے حیدرآباد شٹل ٹرین چلانا چاہتا ہوں، کینٹ سے لانڈھی شٹل سروس بھی شروع کریں گے، محکمہ ریلوے کو جہاں چھوڑ کر گیا تھا وہیں موجود ہے، بھارت کو شکست دینے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ریلوے میں بہتری لانی ہوگی۔

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت الیکشن کا حصہ ہے، پہلی مرتبہ حکومت نے ضمنی انتخاب ميں مداخلت نہيں کی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ريلوے کو عوام کیلئے روزگار کا ذريعہ بناؤں گا، 10 ہزار افراد کے روزگار کی سمری وزيراعظم کو بھيجی، 2 ہزار افراد کی بھرتیوں کی منظوری آچکی ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

RAILWAY

SUKKUR

BY ELECTION

Shaikh Rashid

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div