بالی ووڈ میں انٹری مل گئی، لالی ووڈ میں کام کرنا نہیں چھوڑوں گا، فواد خان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : بھارتی فلم خوبصورت میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پاکستانی اداکار فواد خان وطن واپس پہنچ گئے، ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں انٹری مل گئی لیکن لالی ووڈ میں کام کرنا نہیں چھوڑیں گے۔

 ڈزنی کے بڑے بینر تلے بننے والی فلم خوبصورت جہاں باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، وہیں پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انٹری اور جاندار اداکاری کا چرچہ بھی عام سننے کو مل رہا ہے۔

فواد خان کی خوشی کا بھی ٹھکانہ نہیں، کہتے ہیں بالی ووڈ کی کشش انہیں لالی وڈ سے دور نہیں کرسکے گی۔

فواد نے بتایا کہ سونم کے ساتھ سیٹ پر اداکاری کے دوران اچھی دوستی ہوگئی اور انہیں سونم کو بحثیت انسان جاننے کا موقع بھی ملا۔

لاہور کے  ایم ایم عالم روڈ پر قائم سنیما میں فلم کا پریمیئر آج ہوگا، اس موقع پر فواد خان مداحوں کے ساتھ فلم دیکھیں گے۔ سماء

خان

law

judge