کراچی میں مردہ شخص کے اکاؤنٹ میں اربوں کی منتقلی کا انکشاف

Oct 15, 2018

کراچی میں فالودے والا اور رکشہ ڈرائيور کے بعد مردہ شخص کے اکاؤنٹ میں اربوں کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔


کراچي کے شہري اقبال آرائيں کي 2014 میں وفات کے بعد چار اکاؤنٹس کھلے جس میں چار ارب ساٹھ کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔

شاد مان کے رہائشي مرحوم اقبال آرائیں کے اہلخانہ کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا خط ملا تو ہکا بکا رہ گئے۔

جعلی اکاؤنٹس شہری کي وفات کے بعد سمٹ بینک، یو بی ایل اور سندھ بینک میں کھولے گئے جس کی تحقيقات کا آغاز جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایک رکشہ ڈرائیور اور فالودے والے کے جعلی اکاؤنٹس میں بھی اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا تھا۔

fake account

dead man

Tabool ads will show in this div