ہیر رانجھا کے خالق وارث شاہ کے عرس کی تقریبات جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


شیخوپورہ :  ہیر رانجھا داستان کے خالق پیر وارث شاہ کے عرس کی تقریبات آج سے شیخوپورہ میں شروع ہوں گی، ملک بھر سے ہزاروں عقيدت مند شرکت کریں گے۔

پیر وارث شاہ قصہ ہیر کے خالق پنجابی زبان کو جلا بخشی، متعدد تصانیف کے مالک، ان کے دو سو سولہویں عرس کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
 
ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مند شرکت کریں گے، عرس میں معروف کتب، آرٹی فیشل جیولری اور تبرکات  کے اسٹالز کے علاوہ کلام وارث شاہ کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

دربار پیر وارث شاہ  کے منتظمین کہتے ہیں کہ وسائل کم ہونے کی وجہ سے سالانہ عرس کی تقریبات رمضان المبارک کے بجائے ماہ ستمبرمیں رکھی گئی ہیں۔ پیر وارث شاہ  کے عقیدت مندوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت مزار کو تاریخی شکل دے اور ہرن مینار انٹر چینج کا نام تبدیل کرکے وارث شاہ انٹر چینج رکھا جائے۔ سماء

کی

کے

جاری

islamic

performance

Tabool ads will show in this div