آئی جی پنجاب تبدیل،امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا

?????????
?????????

پنجاب کے نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا گروپوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں۔ امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ پوليس کے پاس بہت اختيارات ہيں، جب پولیس کام درست کرے گی، تو لوگ شکایت بھی کم کرینگے۔

پنجاب ميں ضمني انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوتے ہي آئي جي پنجاب کو بھي تبديل کرديا گيا۔ محمد طاہر کي جگہ امجد جاويد سليمي نے آئي جي پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

عہدے سنبھالنے کے بعد لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ تقررياں اور تبادلے حکومت کا کام ہے، ہم عوامي خدمت کا فرض پورا کريں گے۔

عہدے کی معیاد میں توسیع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ ريفارمز کا ايجنڈا عوام کے لئے ہوگا، اختيار مانگنے کے لئے ريفارمز کے ايجنڈے پر يقين نہيں رکھتا، مسئلہ یہ ہے کہ ہم معمولی مسائل حل نہیں کر پاتے، جب پولیس کام درست کرے گی تو لوگ شکایت بھی کم کرینگے۔ انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غلط ایف آئی آر درج کرانے کیخلاف مہم چلائیں گے۔

ایک موقع پر صحافی کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کے مقدمے ميں ملوث پوليس اہلکاروں کو ہٹانے کے سوال پر نئے آئی جی امجد جاوید سلیمی کا کہنا تھا کہ يہ معاملہ اب عدالت پر چھوڑ دينا چاہئے۔ قبل ازیں پولیس ہیڈ کواٹرز لاہور آمد پر نئے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق آئي جي محمد طاہر کي جگہ امجد جاويد کي تعيناتي کا حکم نامہ نو اکتوبر کو جاري ہوا تھا، تاہم ضمني انتخابات کے باعث اليکشن کميشن کی جانب سے تبدیلی کا نوٹي فکيشن معطل کرديا گیا تھا۔

model town incident

POLLING

DPO Pakpattan

Amjad Javed Saleemi

Tabool ads will show in this div