ضمنی انتخابات، ن لیگ اور پی ٹی آئی نے 2، 2، ق لیگ نے ایک سیٹ جیت لی

ضمنی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے قومی اسمبلی کی 2، 2 نشستیں جیت لیں، این اے 124 سے شاہد خاقان عباسی 75 ہزار 12 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، این اے 243 سے پی ٹی آئی کے عالمگیر خان نے ایم کیو ایم کے عامر ولی الدین چشتی کو 20 ہزار ووٹوں کے مارجن سے شکست دیدی۔  قومی اسمبلی کی 11 میں سے 2 نشستوں پر پی ٹی آئی اور 2 پر ن لیگ جبکہ ق لیگ اور ایم ایم اے کو ایک ایک سیٹ پر برتری حاصل ہے۔ سابق وزیر مملکت برائے بجلی و پانی اویس لغاری رکن پنجاب اسمبلی اور ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب ہوگئیں۔

قومی اسمبلی کے 11 میں 6 حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے، ن لیگ کو 3 اور ق لیگ 2 نشستوں پر مخالفین سے آگے ہیں۔

این اے 35 بنوں : 94 فیصد پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول،  متحدہ مجلس عمل کے زاہد درانی 55 ہزار 499 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے نسیم شاہ کو 34 ہزار 530 ووٹ ملے ہیں۔

این اے 53 اسلام آباد : تحریک انصاف کے علی نواز 50 ہزار 943 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، ن لیگ کے راجہ وقار کو 32 ہزار 313 ووٹ ملے۔

این اے 56 اٹک : مسلم لیگ ن کے ملک سہیل کمبڑیال ایک لاکھ 25 ہزار 662 ووٹوں لے کر کامیاب قرار پائے، پی ٹی آئی کے خرم علی خان نے 89 ہزار 709 ووٹ لے سکے۔

این اے 60 راولپنڈی : 93 فیصد پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شیخ راشد 40 ہزار 16 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں ن لیگ کے امیدوار سجاد خان 39 ہزار 475 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

این اے 63 ٹیکسلا :  پی ٹی آئی کے منصور حیات خان نے 64 ہزار 42 ووٹ لے کر ایم این اے منتخب ہوگئے، ن لیگ کے عقیل ملک 40 ہزار 880 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 65 چکوال :  مسلم لیگ ق کے چوہدری سالک حسین کو ایک لاکھ 648 ووٹوں کے ساتھ رکن منتخب ہوگئے، ٹی ایل پی کے امیدوار محمد یعقوب نے 31 ہزار 952 ووٹ لئے۔

این اے 69 گجرات : تمام 380  پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول، مسلم لیگ ق کے مونس الٰہی 61ہزار 723  ووٹوں کے ساتھ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے، لیگ ن کے عمران لغاری  19 ہزار 867 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 103 فیصل آباد :  251 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ،  ن لیگ کے امیدوارعلی گوہر نے 49  ہزار 443 ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ٹی آئی کے سعد اللہ نے 41  ہزار 202  ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124 لاہور :  ن لیگ کے شاہد خاقان عباسی 79 ہزار 709 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، ٹی آئی کے غلام محی الدین کو 32 ہزار 972 ووٹ ملے۔

مزید جانیے : این اے 131،سعد رفیق کا کامیابی کا دعویٰ

این اے 131 لاہور : 230 پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ہوگئے،  مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 56 ہزار 972 ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے، پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر خان کے 47 ہزار 132 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 243 کراچی : پی ٹی آئی کے عالمگیر خان 35  ہزار 727 ووٹوں لے کر کامیاب ہوگئے، ایم کیو ایم کو 20 ہزار ووٹوں کے بڑے مارجن سے شکست ہوئی، عامر ولی الدین چشتی نے 15 ہزار 113 ووٹ حاصل کئے۔

مزید جانیے : ملک بھر میں 35 نشستوں پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ شکایتی مراکز میں کوئی قابل ذکر شکایت نہیں آئی، راول پنڈی کے آر او آفس میں نتائج پہنچ رہے ہیں، ویب سائٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات جانیں : الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کے بیان کا نوٹس لےلیا

پنجاب اسمبلی

پی پی 3 اٹک :  پی ٹی آئی کے اکبر خان 28 ہزار 988  ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے افتخار خان 27 ہزار 117 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 27 جہلم : مسلم لیگ ن کے ناصر محمود نے 37 ہزار 995 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کر رکھی ہے ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے شاہ نواز راجہ 34 ہزار 589 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 103 فیصل آباد : مسلم لیگ ن کے جعفر علی 3400 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، پی ٹی آئی کے شمشیر حیدر 1450 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ :  آزاد امیدوار چوہدری بلال 45 ہزار 456 ووٹ لے کر سب سے آگے، پی ٹی آئی کے اسد زمان 29 ہزار 770 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 164 لاہور : مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت نے 5432 ووٹ اور پی ٹی آئی کے یوسف علی نے 4636 ووٹ لئے ہیں۔

پی پی 165 لاہور : مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کے 11 ہزار 245 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے منشاء سندھو نے 10  ہزار 199 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

پی پی 167 لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت 5432 ووٹوں کے ساتھ آگے اور پی ٹی آئی کے یوسف علی 4636 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 201 ساہیوال : پی ٹی آئی کے صمصام بخاری 54 ہزار 699 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں، مسلم لیگ ن کے محمد طفیل کی 47 ہزار 675 ووٹ  کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے۔

پی پی 222 ملتان : پی ٹی آئی کے سہیل محمود 13  ہزار 773 ووٹوں کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار محمد اکرم 1451 کے ساتھ دوسرے اور  ن لیگ کے عباس خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 261 رحیم یار خان : پی ٹی آئی کے فواز احمد 29  ہزار 526 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے حسن رضا 14  ہزار 995 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 272 مظفر گڑھ : پی ٹی آئی کی زہرہ بتول 411 ووٹوں کے ساتھ آگے اور آزاد امیدوار ہارون سلطان 115 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی پی 292 ڈیرہ غازی خان : پاکستان مسلم لیگ ن کے اویس لغاری 32 ہزار 845  ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے مقصود خان 21 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی

پی کے 7 سوات : اے این پی کے وقار احمد 14 ہزار 96 ووٹ لے کر رکن منتخب ہوگئے،  تحریک انصاف کے فضل مولیٰ نے 13 ہزار 425  ووٹ حاصل کئے۔

پی کے 53 مردان : 131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج، پی ٹی آئی کے عبدالسلام 19 ہزار 377 ووٹ لے کر آگے، اے این پی کے احمد خان بہادر 19 ہزار 318 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی کے 61 نوشہرہ : پی ٹی آئی کے ابراہیم خٹک 14 ہزار 557 ووٹ لے کر ایم پی اے منتخب ہوگئے، اے این پی کے نور عالم خان 9 ہزار 282 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی کے 64 نوشہرہ : آر ٹی ایس نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے لیاقت خٹک 22 ہزار 775 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، اے این پی کے شاہد خٹک 9 ہزار 560 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 78 پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کی ثمر ہارون بلور 18 ہزار 89 ووٹ لے کر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئیں، عام انتخابات سے چند روز قبل انتخابی ریلی میں دھماکے کے نتیجے میں ان کے شوہر ہارون بلور شہید ہوگئے تھے۔

پی کے 97 ڈی آئی خان : پی ٹی آئی کے فیصل امین گنڈا پور 18 ہزار 170 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پیپلزپارٹی کے فرحان افضل 7 ہزار 609 ووٹ لے سکے۔

پی کے 99 ڈیرہ اسماعیل خان : پاکستان تحریک انصاف کے آغاز خان گنڈا پور 31 ہزار 853 ووٹ لے کر رکن منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل فتح اللہ خان نے 22  ہزار 700 ووٹ حاصل کئے۔

بلوچستان اسمبلی

پی بی 35 مستونگ : 34 اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نواب اسلم رئیسانی 3 ہزار 667 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے نور بنگلزئی 3 ہزار 241 ووٹوں کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی بی 40 خضدار : بی این پی مینگل کے اکبر مینگل 23 ہزار 742 ووٹوں کے ساتھ رکن منتخب ہوگئے، آزاد امیدوار شفیق الرحمان مینگل کو 14 ہزار 512 ووٹ ملے۔

سندھ اسمبلی

پی ایس 30 خیرپور : 80 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے احمد رضا شاہ 32 ہزار 223 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے، ان کے مد مقابل جی ڈی اے کے محرم شاہ نے 20  ہزار 733 ووٹ لئے۔

پی ایس 87 کراچی (ملیر) : پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد ساجد کو اپنے حریف پی ٹی آئی امیدوار قادر بخش خان گبول 13 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

(یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، ووٹوں کی گنتی جاری ہے، حتمی نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا)

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

BY ELECTION

Election 2018

Tabool ads will show in this div