الیکش نہیں سلیکشن ہورہا ہے، تہمینہ دولتانہ
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماء تہمینہ دولتانہ کہتی ہیں کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہورہا ہے، سب خاموشی توڑیں گے، اپنے لیڈر (نواز شریف) کے انتظار میں ہیں۔
عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم کو گرفتار کیا، ضمنی الیکشن سے قبل شہباز شریف کو حراست میں لے لیا، پولنگ ڈے سے قبل ہمارے اہم کارکنوں کو گرفتار پکڑ لیا گیا، کہتے ہیں الیکشن ہورہا ہے، یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہورہا ہے۔
میرے ساڑھے 5 ہزار ووٹ رد کردیئے گئے، میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں جاؤں گی، اس میں بھی یہ لوگ جو مرضی کرلیں، خاموشی سب توڑیں گے، وقت آئے گا، چپ کوئی نہیں بیٹھے گا، ہم اپنے لیڈر کے انتظار میں ہیں۔