بالوں کو گرنے سے روکنا اور لمبا کرنا ہے تو یہ کریں

پاکستان میں مرد ہوں یا خواتین سب ہی کو بال گرنے اور خشکی کا مسئلہ درپیش ہے۔ خواتین کی بات کی جائے تو انہیں اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ ان کے بال لمبے نہیں ہوتے۔

ذیل میں آپ کیلئے ایسے ہی چند آزمودہ گھریلو نسخے پیش کیے جا رہے ہیں، جس پر عمل کرکے نہ صرف آپ اپنے بالوں کو خشکی جیسے مسئلے سے پاک کرسکیں گی، بلکہ بالوں کو لمبا اور گھنا بھی بنا سکیں گی۔

 

بالوں کیلئے سرسوں کا تیل بہت مفید ہوتا ہے۔ جب کہ زیتوں کا تیل بھی بالوں کی لمبائی بڑھانے میں کارآمد ہوتا ہے۔ بالوں کی نگہداشت کیلئے ضروری ہے کہ آپ ان کا خیال بھی رکھیں۔ مثلاً نہانے کے بعد گیلے بالوں کو تولیے سے ہرگز خشک نہ کریں۔

 

بالوں کیلئے بازار میں دستیاب شیمپو دیکھ بھال کر استعمال کریں۔ بالوں کو غیر معیاری رنگوں سے رنگنے میں احیتاط کریں۔ بالوں کو جلدی لمبے کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے، اس سے بالوں کی پیداوار تیزی آتی ہے ۔

اپنی غذا میں پروٹین کی مقدار بڑھائیں، کاپر، زنک، میگنیشیم وغیرہ پر مشتمل غذا کا استعمال کریں۔ وٹامن اے، بی، سی کا استعمال بھی بالوں کو غذائیت بخشتا ہے۔ مچھلی، شملہ مرچ، پالک، بند گوبھی، چکی کا آٹا، دہی، انڈے، چکن، یہ سب غذائیں ان معدنیات سے مالامال ہیں۔

شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے بالوں میں تیل لگائیں۔ تیل کو بالوں میں اچھی طرح جذب کرنے کے دو آسان طریقے ہیں۔

 

پہلا یہ ہے کہ تیل کو نیم گرم کرکے رات کو سونے سے پہلے لگا لیا جائے اور صبح اٹھ کر شیمپو کرلیا جائے۔

 

دوسرا یہ کہ شیمپو سے دو گھنٹے پہلے تیل لگا کر سر کو نیم گرم پانی میں ہلکے بھیگے تولیے سے لپیٹ لیا جائے. اس سے بالوں کے مسامات کھل جائیں گے اور تیل جلد میں جذب ہوجائے گا۔

گھریلو ٹوٹکے

پیاز کا رس بالوں کو لمبا کرنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ درمیانے سائز کی پیاز، کوشش کریں کہ گلابی رنگ کی ہو، اسے کدوکش کرکے اس میں ایک چمچہ شہد اور ایک چمچہ کیسٹر آئل ملا لیں۔

ان اجزا کو اچھی طرح ملائیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے بالوں کے اندر جڑوں تک لگائیں۔ تقریبا ایک گھنٹے کے لیے بالوں کو ان اجزا کے ساتھ ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اس کے بعد بالوں کو کسی اچھے شیمپو سےدھولیں۔ روزانہ اس آسان عمل کو کرنے سے بال لمبے ہوجائیں گے۔

 

یاد رہے کہ پیاز نہ صرف سر کی خشکی دور کرتی ہے بلکہ اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی بدولت یہ سر کی سطح کا کھردرا پن دور کرکے خون کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

شہد کو کسی چھوٹے برتن میں ڈال کر اس میں لیموں کے رس کو مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو بالوں کی جڑوں میں انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح 10 منٹ تک مساج کریں۔ مساج کے بعد سر کو ایسے ہی 30 منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سر کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھولیں۔ اس مکسچر کو ہفتے مین دو دن استعمال کرنے سے کچھ ہی دنوں میں آپ کے بال جھڑنا بند ہو جائیں گے۔

 

ملتانی مٹی کو کسی برتن میں ڈال کر اس میں دہی شامل کریں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ پانی ڈالیں اور ساتھ ساتھ ہلائیں۔ یہ عمل تب تک کریں جب تک یہ پتلا سا پیسٹ نہیں بن جاتا ہے۔ اب اسے ہاتھوں کی انگلیوں یا برش کی مدد سے سر میں شیمپو کی طرح لگائیں اور اسے پانچ سے دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد سر کو دھولیں۔ اس کو ہفتے میں دوبار استعمال کرنے سے آپ کے بال گرنا بند جائیں گے اور  گھنے، نرم اور چمکدار ہونگے۔

 

واضح رہے ہر دفعہ نیا پیسٹ بنائیں، پرانے پیسٹ کو استعمال نہ کریں۔

HEALTH

onion

hair fall

long hairs

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div