ٹیکنالوجی کے خاندان پر اثرات پر مبنی فلم مین، وومین اینڈ چلڈرن کا پریمیئر

اسٹاف رپورٹ

لاس اینجلس : لاس اینجلس میں ٹيکنالوجی کے اثرات پر مبنی ہالی ووڈ فلم مین وومین اینڈ چلڈرن کا پريميئر ہوا، اسٹار کاسٹ نے ٹیکنالوجی کے فوائد اور نقصانات پر تبصرہ کیا۔

تيز رفتار زندگی، رفتار ميں کھوتے رشتے، ہالی ووڈ کی نئی فلم مین وومین اینڈ چلڈرن ميں اسی موضوع کو اٹھايا گيا ہے۔

لاس اينجلس ميں فلم کا پريميئر ہوا تو اسٹار کاسٹ نے زندگی پر ٹيکنالوجی کے اثرات پر بات کی، ایڈم سینڈلر کہتے ہیں کہ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ ہيں، وہ آپ سے بات کررہے ہيں اور آپ کا دھیان ان کی طرف ہونے کے بجائے اپنے فون کی جانب ہے، تو يہ کسی صورت اچھی بات نہيں۔

مین وومین اینڈ چلڈرن 3 اکتوبر سے نمائش کیلئے پيش کی جائے گی۔ سماء

breakthrough

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div