پی ٹی آئی میانوالی جلسے میں ڈی جے بٹ کے "ٹوٹا ہوا تارا"کی دھوم

اسٹاف رپورٹ


میانوالی :  پی ٹی آئی کے دھرنے اور جلسوں کی روح موسیقی سے ماحول بنانے والے ڈی جے بٹ نے نیا ترانہ تیار کرلیا۔ کہتے ہیں ''ٹوٹا ہوا تارا'' میانوالی میں دھوم مچائے گا۔

میانوالی کے شہری تیار ہوجائیں، اب آرہا ہے کپتان کے ڈی جے بٹ کا نیا شاہکار۔ ساونڈ ماسٹر نے کپتان کے جلسے میں رنگ بھرنے کیلئے تیاری پکڑلی، ان کا کہنا ہے کہ علاقے کی مناسبت سے ترانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

میانوالی جلسے کیلئے اسپیشل ترانہ بھی منتخب کرلیا، ڈی جے بٹ کے مطابق خان صاحب کے پسندیدہ ترانے سے شرکاء کا دل لبھائیں گے۔ ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ چار سال سے عمران خان کےساتھ ہیں، وہ میوزک ماسٹر ہی نہیں ہیں بلکہ کپتان کے کھلاڑی بھی ہیں، اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہیں گے۔ سماء

میں

کی

کے

ڈی

entry

Tabool ads will show in this div