ضمنی انتخابات کیلئے ملک بھر کے 35 حلقوں میں پولنگ آج (اتوار کو) ہوگی

ملک بھر میں ضمنی انتخابات کیلئے 35 حلقوں پر پولنگ آج (اتوار 14 نومبر کو) ہوگی، کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدوار میدان میں ہیں، پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بیلٹ پیپرز سمیت دیگر سامان اور پولنگ عملہ پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گیا، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات میں آج (اتوار 14 نومبر کو) 35 حلقوں میں پولنگ ہوگی، قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلیوں کی 24 نشستوں پر پولنگ کیلئے عملہ اور انتخابی سامان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچا دیا گیا، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

مزید جانیے : ضمنی انتخاب میں بڑی نشستوں پر بڑے مقابلے

سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں الیکشن کمیشن پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 7 ہزار سے زائد تارکين وطن نے ووٹ کا حق استعمال کرنے کيلئے رجسٹریشن کرائی۔

ویڈیو دیکھیں : اوورسیز پاکستانیوں بھی ووٹ ڈالیں گے

کراچی میں عمران خان کی خالی کی گئی نشست این اے 243 پر پی ٹی آئی کے عالمگیر خان اور ایم کیو ایم کے عامر چشتی آمنے سامنے ہیں جبکہ اين اے 131 لاہور میں خواجہ سعد رفيق کا پی ٹی آئی کے ہمايوں اختر سے کانٹے کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے، اين اے 124 لاہور میں سابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسی کا پاکستان تحریک انصاف کے غلام محی الدين سے ٹاکرا ہوگا، مسلم لیگ ق کے چوہدری شجاعت حسین این اے 65 پر تحریک لبیک کے محمد یعقوب کے مد مقابل ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیں : ضمنی انتخاب میں ماں اور بیٹا مد مقابل

پنجاب اسمبلی کی 2 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، اب 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا، خيبرپختونخوا کی 9 جبکہ سندھ اور بلوچستان کی 2، 2 سیٹوں پر مخالفین زور آزمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آر ٹی ایس ضمنی انتخاب میں بھی استعمال ہوگا

جولائی 25 کو ہونیوالے عام انتخابات میں متنازع قرار پانے والے آر ٹی ایس سسٹم کو اس بار بھی استعمال کیا جائے گا، ضمنی الیکشن کیلئے آر ٹی ایس کس حد تک نقائص سے پاک ہوا اس کا خود الیکشن کمیشن کو بھی علم نہیں جبکہ سیاسی حلقوں خصوصاً اپوزیشن پارٹیوں کو اس نظام سے توقعات کم اور تحفظات و خدشات زیادہ ہیں۔

تفصیلا جانیں : انتخابات میں دھاندلی کا الزام، ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، ترجمان پاک فوج

پاک فوج نے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے شفاف ترین الیکشن قرار دیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے، سیاسی اختلافات کو قومی سلامتی پر ترجیح نہ دی جائے۔

ECP

PTI

Bye Election

RTS

Tabool ads will show in this div