لاہور فیشن ویک کا اختتام، عروسی ملبوسات میں ماڈلز کی کیٹ واک

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں 3 روزہ فيشن ويک تمام تر رنگينيوں کے ساتھ ختم ہوگيا، جھلملاتی روشنيوں ميں ماڈلز کی کيٹ واک نے خوب رنگ جمايا اور جديد تراش خراش کے عروسی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

فيشن کے ميلے ميں دلہنوں کے ملبوسات تو روايتی رنگوں کے ہی تھے ليکن ان کے کٹس ميں فيشن کے جديد رجحانات متعارف کرائے گئے، چند ايک ڈيزائنر کی تخليقات ميں مغربی انداز نماياں رہا۔

برائيڈل فيشن ويک ميں اس بار ڈيزائنرز نے سر کے تاج کو بھی نرالے انداز ميں پيش کيا جس کو حاضرين نے خوب سراہا۔

فيشن ويک ميں ملک ايچ ايس وائے، علی ذيشان اور ثناء سفيناز سميت ديگر نامور تخليق کاروں کی نئی کليکشن کی نمائش کی گئی، جنہيں حاضرين کی  جانب سے خوب پذيرائی ملی۔ سماء

لاہور

fashion designers

Tabool ads will show in this div