معاشرے کیلئے عاصمہ جہانگیر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، چیف جسٹس

چيف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہيں کہ عاصمہ جہانگير نے بنيادي انساني حقوق کے تحفظ کا سبق پڑھايا، معاشرے کیلئے مرحومہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔


لاہور ميں عاصمہ جہانگير کي ياد ميں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ٹیچر معاشرے کا سب سے قابل عزت طبقہ ہوتا ہے، کسی دوست نے ویڈیو بھجوائی تو اساتذہ کو ہتھکڑیاں لگانے کا سوموٹو نوٹس لیا۔

جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ جہموریت کسی بھی آئین کا بنیادی ڈھانچہ ہوتا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے کام کریں۔

معروف قانون دان اورسماجی رہنماعاصمہ جہانگیرانتقال کرگئیں

چیف جسٹس نے کہا کہ جمہوريت کے سوا کسي نظام کي ضرورت نہيں، کوئی آئین سے انحراف نہیں کرسکتا، انصاف کے حصول کیلئے دروازے ہر وقت کھلے ہيں۔

عاصمہ جہانگير ملک کی سینیئر قانون دان تھیں جو کہ 11 فروری 2018 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔

CHIEF JUSTICE

lawyer

Tabool ads will show in this div