لاہور میں اسٹیج ڈراموں کی تیاریاں عروج پر

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی تیاریاں عروج پر ہیں اور فنکار ان ڈراموں کی ريہرسل ميں مصروف ہيں۔

خوشیوں کے تہوار پر شائقین کو تفریح فراہم کرنے کیلئے فنکاروں کی تیاریاں دیکھنے کے قابل ہیں، لاہور کے تمام تھیٹروں میں فنکار رات گئے تک اسکرپٹ اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ریہرسل کرتے نظر آتے  ہیں۔

فنکار بڑی عيد پر اپنے پرستاروں کو اچھے ڈراموں کی صورت ميں  بڑا تحفہ دينے کیلئے پُرعزم ہيں۔

عيد کی مناسبت سے شائقین کی تفريح کیلئے نئے موضوعات کے ساتھ ساتھ سرپرائز آئٹمز بھی  تیار کی گئی ہیں۔ سماء

لاہور

پر

mecca

inzamam

Tabool ads will show in this div