عید الاضحیٰ : 2 اردو، ایک پنجابی اور 4 پشتو فلمیں نمائش کیلئے تیار

اسٹاف رپورٹ

لاہور : بڑی عيد کے موقع پر 2 اردو، ايک پنجابی اور 4 پشتو فلميں سينما گھروں کی زينت بن رہی ہيں۔

عيد الاضحیٰ پر قومی زبان کی 2 فلميں سينما گھروں کی زينت بنيں گی، جس ميں لالی ووڈ ميں بڑے بجٹ کی فلم آپريشن 021 بھی شامل ہے، فلمساز  اداکارہ زيبا بختيار اور اذان سميع ہيں جبکہ فلم ميں اداکار شان، شمعون عباسی، آمنہ شيخ اور ايوب کھوسہ  جيسے باصلاحيت پاکستانی فنکار اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئيں گے۔

عيد الاضحیٰ کے موقع پر دوسری نمائش کیلئے پيش کی جانے والی ہدايتکار نبيل قريشی کی فلم نامعلوم افراد ہے، جس ميں جاويد شيخ اور مہوش حيات پردہ اسکرين پر نظر آئيں گی۔

پنجابی زبان ميں بننے والی فلم ايہو کڑی لينی اے ہے جبکہ اس عيد پر 4 پشتو زبان کی فلموں ميں شاہد خان، جہانگير جانی، صوبيہ خان اور سنہری بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئيں گی۔

بالی ووڈ کی فلم بينگ بينگ بھی عيد کی اس دوڑ ميں شامل ہے، جس ميں اداکار ریتھک روشن اور کترينہ کيف جلوہ گر ہوئے ہيں، پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو توقع ہے کہ عيد پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی فلميں لالی ووڈ کی بہتری ميں اہم سنگ ميل ثابت ہوں گی اور روٹھے ہوئے سينما بين ايک بار پھر پاکستانی فلم ديکھنے کو ترجيح ديں گے۔ سماء

turkish

Tabool ads will show in this div