کوئٹہ میں آلودگی پھیلانے والی بسوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

کوئٹہ میں آلودگی کا سبب بننے والی لوکل بسوں کے معائنے کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ زہریلا دھواں چھوڑنے اور آلودگی پھیلانے والی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

کوئٹہ میں انسانی صحت اور ماحولیات کیلئے نقصان کا سبب بنے والی لوکل بسوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سربراہی میں ادارہ تحفظ  ماحولیات اور موٹر وہیکل ایگزامینیشن کی مشترکہ ٹیم نے شہر کے مختلف روٹس کے لوکل بسوں کا میکینیکل معائنہ کیا اور فٹنس کی جانچ کی ۔

آرٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ کے شعبے پر خصوصی توجہ دیکر اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں کہ نئی ٹرانسپورٹ سڑکو ں پر لانا ان کے بس میں نہیں پرانی بسوں کو ہی بہتر بنا یا جارہا ہے ۔

معائنے کے دوران بسوں کی حالت، کشن ،انجن اوردھویں کا معائنہ کیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرانسپورٹ کے معائنے کی خصوصی مہم جاری رہے گی۔

RTA

envioronment pollution

local buses

transporters in quetta

Tabool ads will show in this div