وکلا تشدد کیس، جس نے زیادتی کی اس کو نہیں چھوڑا جائے گا،چیف جسٹس

چيف جسٹس نے واضح کرديا ہے کہ وکلا کے خلاف ایف آئی آر معطل ہوگی نہ گرفتاریاں رکيں گي ۔پولیس اہلکار پر وکلا کے تشدد کيس ميں چيف جسٹس نے ريمارکس ديے کہ جس نے زیادتی کی اسے نہیں چھوڑا جائے گا ۔ نعرے لگانے والوں کو شرم آني چاہيے ۔
پولیس اہلکار پر وکلا کے تشدد پر سپريم کورٹ لاہور رجسٹري ميں ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی۔ چيف جسٹس نے کہا کہ پولیس یا وکیل جس نے زیادتی کی وہ اسے نہیں چھوڑیں گے ۔ عدالتوں کو تالے لگانے والے ان کے کمرے میں نہیں آسکتے ۔چیف جسٹس نے واضح کیاکہ وہ استعفی دے دیں گے لیکن انصاف کا علم بلند رکھیں گے۔
عدالت میں وکلا نے نعرے بازی کی تو چيف جسٹس نے کہا کہ وہ اس ادارے کے باپ ہیں اور اب انہیں شرم آ رہی ہے۔ وکيل رہنماؤں نے موقف اختيار کيا تشدد کرنے والے وکلا کو نوٹس کر دیا ہے ۔
اس سے پہلے وکلا نے مال روڈ پر احتجاج کيا ۔ مظاہرين بعد ميں سپريم کورٹ رجسٹري پہنچے اور وہاں بھي احتجاج کيا ۔ جسٹس ثاقب نثار احتجاج کرنے والے وکلا کے درمیان آئے اور کہا کہ انہوں نے ہرصورت انصاف کرنا ہے ۔