ہرنائی میں خسرہ سے بچاؤ مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید میروانی کا ڈاکٹر جمعہ خان بزدار ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع ہرنائی میں خسرہ سے بچاؤ مہم کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، 15 اکتوبر سے باقاعدہ مہم کا آغاز ہوگا جوکہ 27 اکتوبر تک جاری رہے گا، 12 روزہ  خسرہ مہم میں تقریباََ 20 ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسنیشن کی جائے گی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے 12 اکتوبر کو شروع ہونے والے خسرہ سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں ضلع بھر میں 28 ٹیمیں ، 7 فکس سینٹرز ، اور دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مہم میں ضلع بھر کے نو ماہ سے لیکر 5 سال تک کے عمر کے بیس ہزار بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسنیشن کی جائے گی۔

خسرہ سے بچاؤ مہم میں کام کرنے والے ٹیموں کی نگرانی کیلئے سپروائز ر ، زونل سپروائز ز مقرر کئے گئے ہیں ، جوکہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں جاکر ٹیموں کی نگرانی کرینگے، انہوں نےمزید کہا کہ فرائض میں غفلت  اور لاپرواہی کرنے والے عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی سےکوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خسرہ مہم کے دوران ایک ماہر ڈاکٹر اور ادویات بھی موجود رہیں گی تاکہ کسی بھی نامناسب حالات میں اس پر قابو پاسکیں۔

 

انھوں نے کہا کہ  علماء کرام، اساتذہ، قبائلی معتبرین ، بلدیاتی نمائندے ، سماجی تنظیمیں سمیت معاشرے کا ہرفرد 12 روزہ خسرہ مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت کا ساتھ دے۔

health department

HARNAI

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div