پیدل 1100 میل کا سفر کرنیوالی خاتون کیلئے لندن میں ریڈ کارپٹ

اسٹاف رپورٹ

لندن : لندن کے بھیگے موسم میں پھر ریڈ کارپٹ بچھادیا گیا، فلم ‘‘وائلڈ’’ کی تشہیری تقریب منعقد ہوئی، فنکاروں اور پرستاروں کا میلہ لگا۔

لندن کی بھیگی بھیگی شام، سرخ قالین کا فرش اور شفاف چھتری کا سائبان، فلم ‘‘وائلڈ’’ کی تشہیر کا بھرپور سامان ہوگیا، فلم کا مرکزی کردار نبھانے والی فنکارہ ریز ودراسپون شریک ہوئیں تو کیمروں کی حرکت تیز ہوگئی، ہالی وڈ حسینہ نے فلم میں درپیش تجربات میڈیا کو بتائے۔

وائلڈ ایک عورت کے 1100 میل طویل پا پیادہ سفر کی کہانی ہے، یہ تنہا سفر کا سبب زندگی میں آنے والا ایک بھونچال ہے، وائلڈ کا یہ بھونچال پردے پر ہلچل مچانے 5 دسمبر کو آئے گا۔ سماء

spinner

Tabool ads will show in this div