ضمنی انتخاب: عالمگیر خان سماء کی بائیک کوریج کا حصہ بن گئے

کراچی میں ضمنی انتخاب کا دنگل سجنے والا ہے ۔ قومی اسمبلی کے حلقے این اے دو سو تینتالیس پر پی ٹی آئی اُمیدوار عالمگیر خان سماء کی بائیک کوریج کا حصہ بن گئے ۔ پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال ریلی لیکر نکل پڑے

کراچی سے عمران خان کی چھوڑی گئی نشست این اے 243 کس کے حصے میں آئے گی، اس کا جواب ضمنی انتخاب میں ہوجائے گا۔

تحریک انصاف کے امیدوار عالمگیر خان سما کی بائیک کوریج کا حصہ بنے ۔ انہوں نے بھی بلاول ہاؤس کی غیرقانونی دیواروں کی بات کی۔

دوسری جانب عام انتخابات میں بدترین ناکامی کے بعد پی ایس پی پھر میدان میں آگئی۔ امیدوار آصف حسنین کیلیے مصطفیٰ کمال نے خصوصی طور پر کرسی منگوائی۔

مصطفیٰ کمال حکیم سعید گراؤنڈ سے حسن اسکوائر، نیشنل اسٹیڈیم، بہادرآباد میں ریلی بھی لیکرنکلے۔

این اے 243 پرضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوگا۔

IMRAN KHAN

by-polls

MUSTAFA KAMAL

Asif Hasnain

NA-243 Karachi

Tabool ads will show in this div