خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے تین رہنماوں خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور قیصر امین بٹ پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔


قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر ڈي جي ایف آئی اے امیگریشن نے خواجہ سعد رفيق، ان کے بھائی سلمان رفيق اور شراکت دار پر قیصر امین بٹ پر سفری پابندیاں عائد کیں۔

نیب نے ڈي جي ایف آئی اے کو درخواست کی تھی کہ وہ خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق اور قیصر امین بٹ کی پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں تفتیش ہو رہی ہے اس لیے ان کے پاسپورٹ کو بلاک کيا جائے۔

نیب کی درخواست پر ڈي جي ایف آئی اے امیگریشن نے تینوں کے نام بلیک لسٹ میں ڈال کر سفری پابندیاں عائد کیں ہیں۔

پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل میں تینوں رہنماوں کے خلاف نیب تحقیقات کر رہا ہے۔

black list

paragon housing scandal

Tabool ads will show in this div