وزیر تعلیم سندھ نے اپنی بیٹی کو سرکاری اسکول میں داخل کرادیا

 

وزير تعليم سندھ نے جو کہا کرکے دکھايا، سردار شاہ نے اپنی اکلوتی بيٹی کيف اور دو بھتيجيوں کو حيدرآباد کے سرکاری اسکول ميں داخل کروا ديا۔

سندھ ميں بھی تبديلی آنے لگی، صوبائی وزير تعليم سردار شاہ نے جو کہا کرکے دکھايا، اپنی اکلوتی بیٹی کيف کو حيدرآباد کے ميراں گرلز ہائی اسکول کی چوتھی جماعت میں داخل کروادیا۔

یہی نہيں صوبائی وزیر نے اپنے 2 بھتیجیوں کا بھی سرکاری اسکول میں داخلہ کروايا۔ سردار شاہ کی صاحبزادی بھی سرکاری اسکول ميں پڑھنے پر خوش ہيں۔

کیف کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پیغام دیتی ہوں کہ اپنے بچوں کو تعلیم کیلئے سرکاری اسکول ميں بھيجيں۔

سردار شاہ کہتے ہيں کہ سرکاری اسکولوں میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، سندھ حکومت تعليمی ميعار مزيد بہتر کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

government school

Sardar Shah

Daughter Admission

Education Miniter Sindh

Tabool ads will show in this div