نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، فیصل آباد میں 655 کنال اراضی پر فلیٹس تعمیر ہونگے
پنجاب ميں نيا پاکستان ہاؤسنگ اسکيم سے متعلق کام شروع کرديا گيا، پائلٹ پراجيکٹ ميں فيصل آباد کے مکوآنہ روڈ پر 655 کنال اراضی پر فليٹ تعمير کئے جائيں گے۔
نيا پاکستان ہاوسنگ اسکيم کو کامياب بنانے کا چيلنج، محمودالرشيد کی زيرصدارت محکمہ ہاوسنگ پنجاب کا اہم اجلاس ہوا، پائلٹ پراجيکٹ کیلئے فيصل آباد کے مکوآنہ روڈ کا انتخاب کيا گيا ہے جہاں 655 کينال اراضی پر 9 ہزار 500 فليٹ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے، تعميراتی کام کا آغاز ہونے ميں تقريباً 2 ماہ کا انتظارکرنا پڑے گا۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمود الرشيد کہتے ہیں کہ اتھارٹی بننے ميں ڈيڑھ سے 2 ماہ لگيں گے مگر اتنی دير ميں ہم ٹی او آر طے کرچکے ہوں گے۔
دوسرے مرحلے ميں پنجاب کے 10 اضلاع ميں بيک وقت ہاؤسنگ اسکيميں شروع کرنے کی تجويز ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کی تجاويز کو جلد منظوری کیلئے پی ایل ڈی بورڈ ميں پيش کيا جائے گا۔