پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی

پنجاب ميں نئے بلدياتی نظام کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی گئی، ولیج کونسل کی سطح پر غير جماعتی بنيادوں پر انتخاب ہوگا، میئر اور ضلع ناظم کا انتخاب جماعتی بنيادوں پر اور براہ راست عوام کے ووٹ سے کیا جائے گا۔

پنجاب ميں بلدياتی نظام تبديل کرنے کیلئے نئے مسودۂ قانون کو حتمی شکل دے دی گئی۔ نئے نظام کے تحت میئر اور ضلع ناظم کا انتخاب براہ راست عوام کریں گے، دیہی علاقوں ميں يونين کونسل کی بجائے ولیج کونسل بنے گی۔

مسودہ قانون بجٹ اجلاس کے بعد پنجاب اسمبلی ميں پيش کئے جانے کا امکان ہے۔ عبدالعلیم خان کہتے ہیں کہ ولیج کونسل 6 ارکان پر مشتمل ہوگی جو زیادہ ووٹ لے گا وہ چیئرمین ہوگا، تمام اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہوں گے۔

پنجاب ميں موجودہ بلدياتی نظام کو ابھی دو سال بھی مکمل نہيں ہوئے۔ میئر لاہور کہتے ہيں بلدياتی ادارے توڑے گئے تو انصاف اور احتجاج کے تمام راستے اختيار کريں گے۔

پنجاب کے 35 اضلاع ميں ڈسٹرکٹ کونسل اور 11 شہروں ميں ميونسپل کارپوريشنز ہيں، جن ميں سے اکثريت پر نون ليگ کے نمائندوں کی حکمرانی ہے۔

PUNJAB

LOCAL GOVERNMENT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div