وزیراعظم کا کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کینسر ہسپتال بنائیں گے، اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت جگہ فراہم کرے گی۔


جمعہ کو بلوچستان کے مختلف اضلاع اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان بہت پھیلا ہوا ہے، بہت مشکل ہوتا ہے کہ مرکز سے صوبے کو ڈویلپ کریں، اس کے لئے بلدیاتی نظام زیادہ موزوں ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پانی ایک بڑا مسئلہ ہے جس کے لئے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جو دن رات کام کررہی ہے، کوئٹہ میں منگی ڈیم بن جائے تو زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوجائے گی اور پانی کی صورتحال میں بھی بہتری آجائے گی، بلوچستان میں وہ درخت لگائیں جو کم پانی سے تیزی سے بڑھ سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں 460 ارب ڈالر مالیت کی 4 معدنیات ہیں، اگر ہم ان سے استفادہ حاصل کر سکیں تو اس کے بہت فوائد ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے زریعے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا روزگار پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

water issue

cancer hospital

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div