فاٹا میں بلدیاتی نظام کے ذریعے ترقی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
فاٹا میں بلدیاتی نظام کو جلد متعارف کراکے علاقے کی ترقی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو یقین دہانی کرادی۔
وزیراعظم عمران خان سے فاٹا کے سینیٹرز نے اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر ہدایت اللہ سمیت دیگر شامل تھے، ملاقات میں فاٹا انضمام اور قبائلی علاقوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا حکومت کی کوشش ہے لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کو جلد ممکن بنایا جائے، بلدیاتی نظام کے نفاذ سے ہی ترقیاتی عمل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں قبائلی نظام ختم کرکے خیبرپختونخوا کی تمام ایجنسیز کو صوبے میں ضم کردیا گیا ہے۔
PM
IMRAN KHAN
Senator
local government system
تبولا
Tabool ads will show in this div