کراچی پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائمز کی وجہ بتادی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Ameer-Sheikh-Khi-Montage-11-10.mp4"][/video]

ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے منشیات کو اسٹریٹ کرائم کی بڑی وجہ قرار دے دیا۔ تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو منشیات کے اڈے فوری بند کرانے کے احکامات بھی دے دیے۔ رانگ وے کے بعد لائسنس نہ رکھنے والوں اور پتھاروں کیخلاف کارروائی کاعندیہ بھی دے دیا۔ ان کے مطابق 60 فیصد لوگوں کے پاس لائسنس ہی نہیں ہے۔

انہوں نے پتھاریداروں کے خلاف آپریشن کا بھی عندیہ دیا ، کہتے ہیں کے ایم سی اور پولیس کے کچھ لوگ پتھارے لگواتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ شارع فیصل پر میئر کراچی سے حد رفتار بورڈز لگانے کی درخواست کی ہے ، جبکہ موٹر سائیکل اور ایمبولینسز کیلیے الگ مارکنگ کی بھی درخواست کی ہے ۔

Dr Ameer Sheikh

Tabool ads will show in this div