الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ کیاہے۔سینیٹرز نے تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کی زیر نگرانی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ آر ٹی ایس کا ٹھیکہ بھارتی ہیکرز کمپنی کو دیا گیا جس کے مشیر موجودہ وزیر ہیں۔ رحمن ملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور نے انتخابات میں رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کی ناکامی پر سوالات اٹھادئیے۔ الیکشن کمیشن نے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط  لکھ دیا۔  ایف آئی اے کو آواز کی میچنگ اور فرانزک آڈٹ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ضمنی انتخابات میں بھی آرٹی ایس سسٹم استعمال ہوگا،الیکشن کمیشن

قائمہ کمیٹی نے آر ٹی ایس کی فارنزک انکوائری پارلیمانی کمیٹی کی زیر نگرانی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رحمن ملک نے آر ٹی ایس کا ٹھیکہ بھارتی ہیکر کمپنی کو دینے کا انکشاف بھی کر دیا۔ کمیٹی نے تارکین وطن کے لئے ای ووٹنگ کے نظام پر شدید تشویش کا اظہار بھی کیا۔

Election 2018

RTS

by election 2018

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div