کوئٹہ میں سردی کی شدت کےساتھ ہی گیس سلنڈر کے ریٹ بڑھ گئے  

کوئٹہ میں موسم سرد ہو گیا ، گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں نے سلنڈروں کا استعمال شروع کیا تو دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ۔

 

کوئٹہ میں موسم کی انگڑائی ، سردی کی شدت بڑھ گئی ، کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ،سردی بڑھی تو گیس پریشر بھی کم ہو گیا ، شہریوں نے متبادل کے طور پر گیس سلنڈروں کا استعمال شروع کر دیا۔

 

جب کہ دوسری طرف مانگ بڑھی تو دکانداروں نے سلنڈروں کی قیمت میں 30 سے 40 روپے فی کلو اضافہ کر دیا،کہتے ہیں ہول سیل ریٹ بڑھنے پر سلنڈر کی قیمتیں بڑھائیں۔

 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی کی پیشنگوئی کی ہے۔

cold Weather

gas cylinder

mate office

Tabool ads will show in this div