مادام تساؤ میں ایک اور من موہنی صورت کا اضافہ

 اسٹاف رپورٹ


لندن :  امریکی پاپ گلوکارہ  ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔

 

 امریکن پاپ پرنسز ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ لندن کے عجائب گھر کی زینت بننے جارہا ہے، خوشگوار شخصیت، سریلی آواز کی ٹیلر سوئفٹ کے سراپا کو موم میں ڈھال دیا گیا۔ لندن روانگی سے قبل ان کے مجسمے کی لاس اینجلس میں رونمائی کی گئی۔

مجسمے میں امریکی گلوکارہ اپنی آنے والی البم 1989 کے ٹائٹل فوٹو میں موجود ہیں، مشہور پاپ سنگر کے مومی شاہکار کو شہر کے بیچوں بیچ پایا تو لوگ کھنچے چلے آئے۔ مسکراتے مجسمے کے ساتھ مسکرا کر تصاویر بنوائیں گئیں۔ مومی مجسمے کی تقریب رونمائی میں بھی ان کا میوزک موضوع بحث رہا، ٹریلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ آئندہ ماہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنے گا۔ سماء

Bipasha Basu

ایک

powers

Tabool ads will show in this div