کراچی:رانگ وے کی خلاف ورزیاں جاری،لائسنس اورہیلمٹ مہم بھی شروع ہوگی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Traffic-police-on-Wrong-Way-khi-PKG-Upd-11-10.mp4"][/video]

کراچی میں ایڈیشنل آئی جی کے حکم پر ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے لیکن شہری رانگ وے خلاف ورزی ترک کرنے پر تیار نہیں اور بہادری سے ون وے کی خلاف ورزی جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے متعدد ڈائیورز حراست میں لے لیکر سو سے زائد مقدمات درج کرلئے ہیں۔

کراچی شہر ميں ون وے کی خلاف ورزياں اب بھی جاری ہيں۔غلط سمت میں گاڑی چلانے والےنہ صرف اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ دوسرے کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔

ایڈشنل آئی جی کراچي امیر شیخ نے ہدایت دی ہےکہ شہری ٹريفک قوانين کا احترام کريں اوراپنے ساتھ ساتھ  دوسروں کا بھي خيال کريں۔ٹريفک قوانين پر سختي کرنا اچھا قدم ہے مگرشہري کہتے ہيں کہ پريشانياں بہت ہيں۔

گزشتہ 3 روز کے دوران ٹريفک پولیس نے سو سے زائد شہریوں پر مقدمات اور ون وے کی خلاف ورزی  پر نو ہزار سے زائد چالان کئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے  اب لائسنس اور ہيلمٹ مہم چلانے کا بھي اعلان کرديا ہے۔

helmet awareness campaign

Tabool ads will show in this div