ضمنی انتخاب : سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کا خفیہ کوڈ جاری

الیکشن کمیشن پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ضمنی انتخاب میں ووٹ کے استعمال کیلئے خفیہ کوڈ کا اجراء کردیا، اس کی مدد سے ووٹرز 14 اکتوبر کو ہونیوالے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں ای میل کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بطور ووٹر اندراج کیلئے دی جانیوالی مدت کے دوران 7 ہزار سے زائد ووٹروں نے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے اپنا اندراج کرایا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے استعمال کیلئے خفیہ کوڈ جاری کردیا، جس کے تحت ووٹرز 14 اکتوبر کو ہونیوالے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 35 حلقوں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں میں سب سے زیادہ ووٹرز نے وزیراعظم عمران خان کے خالی کردہ 3 حلقوں میں رجسٹریشن کروائی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر الیکشن کمیشن پاکستان نے تجرباتی بنیاد پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا ہے۔

ECP

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

Tabool ads will show in this div