ایونجرز کی ٹیم ایک بار پھر دشمن کیخلاف کمر بستہ

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

نیویارک : خطرناک اور خونخوار دشمن سے دنیا کو بچانے کیلئے ایونجرز کی ٹیم نے کمر کس لی ہے، فلم دی ایونجرز آف الٹرون آئندہ سال یکم مئی کو  نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

سائنسی تجربے فاش غلطی ثابت ہوئے، مشینی عفریت انسانیت کا نام و نشان مٹانے کے درپے ہے، دی ایونجرز کے دوسرے حصے میں سپر ہیروز کو سپر ولن کا سامنا ہے۔

انتہائی خطرناک اور طاقتور دشمن پر مل کر وار کرنا ہوگا، لوگوں کو الٹرون کے غضب سے بچانے کیلئے دنیا کے رکھوالے یکم  مئی سے پردے پر آئیں گے۔ سماء