کبھی نہیں کہا آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہيں ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے قرض نہیں لیں گے، بلکہ کہا قرض لینے سے گریز کریں گے۔


کراچی میں ایک سیمینار سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ کوشش ہے اگر آئي ايم ايف سے قرض لیں تو آسان شرائط پر لیں، صرف چھ ہفتے ملک چلانے کيليے رقم باقی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا معلوم تھا کہ ملکی خزانے کی کیا صورتحال ہے، قرض لے کر ایسی جگہ خرچ کیا جائے جہاں سے فائدہ حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کا خواب 22 سال سے دیکھ رہے ہیں۔

PTI

governor sindh

IMF loan

Tabool ads will show in this div