کینیا میں بس کو حادثہ، 51 مسافر ہلاک

کینیا میں بس کے خوفناک حادثے میں 51 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

کینین حکام کے مطابق حادثے کی شکار بس دارالحکومت نیروبی سے مغربی علاقے کاکا میگا جا رہی تھی کہ  تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک سے نیچے جاگری۔

ابتدائی طور پر حادثے میں 42 افراد ہلاک ہوئے جبکہ مزید 9 زخمی بھی اسپتال میں دَم توڑ گئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے ۔

حکام کے مطابق کینیا میں ہر سال ٹریفک حادثات میں 3 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

Tabool ads will show in this div