کراچی میں رانگ وے گاڑی چلانے پر کریک ڈاؤن جاری

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Wrong-way-khi-ASLIVE-10-10.mp4"][/video]

ایڈشنل آئی جی کے حکم پر ٹریفک پولیس کا ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دو روز میں خلاف ورزی پر 300 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس کا رانگ وے آنے پر بھرپور کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری ہے، اب تک 300 سے زائد شہریوں کو حراست ميں لے ليا گیا ہے، دو روز میں 20 افراد کیخلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

ملیر کےعلاقے میں 50 سے زائد افراد کو رانگ وے آنے پر حراست میں لیا گیا، گرفتار کئے گئے شہری رانگ وے ڈرائيونگ سے مکر گئے اور بہانے بناتے رہے۔

شہر میں ٹريفک کی خلاف ورزی سے جہاں ٹریفک جام کے مسائل پیدا ہوتے ہیں وہیں رانگ وے سفر حادثات کا سبب بھي بنتا ہے، رانگ وے گاڑی چلانے پر 6 ماہ قید اور جرمانہ ہوسکتا ہے۔

wrong way driving

Tabool ads will show in this div