دہشت گردی سے متعلق لائحہ عمل، وزیراعظم نواز شریف جلد قوم سے خطاب کرینگے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نے دہشت گردی کے واقعات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، میاں نواز شریف جلد قوم سے خطاب کریں گے۔


ذرائع کے مطابق حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل سے مایوس ہوگئی ہے، وزیراعظم نواز شریف نے دہشت گردی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وہ جلد قوم سے خطاب کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں انتہائی اہم امور پر بات چیت کی گئی، اور بتایا جاتا ہے کہ دہشت گردی کو کچلنے کیلئے حتمی لائحہ عمل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہ آنے اور پے درپے دہشت گرد حملوں کے باعث مسلم لیگ ن کی حکومت شدید دباؤ  کا شکار ہے۔


گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دہشت گردی کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ سماء

سے

eid

tests

Gullu Butt

code

dacoit

Tabool ads will show in this div