ظالم حکمران باز نہ آئے تو اکھاڑ پھینکیں گے، سعد رفیق

خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے، عمران خان کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا موقع ہے، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیا۔

لاہور میں این اے 131 کے ضمنی انتخاب کیلئے مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 14 اکتوبر کو ضمنی الیکشن میں ہر طرف شیر ہوگا، پی ٹی آئی کو این اے 131 میں ٹکٹ دینے کیلئے کوئی نہیں ملا، 12 سال تک پارٹیاں بدلنے والا آج عوام سے ووٹ مانگ رہا ہے، لوٹے کا شیر سے کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ حکومت نے رنگ روڈ، میٹرو بس، اسپیڈو بس دی، عوام کی زندگی آسان کرنے کی کوشش کی، 14، 14 گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی، سی این جی اسٹیشنز کی قطاریں ختم کیں، آج غریب بجلی کے بل دے یا بچوں کو 2 وقت کی روٹی کھلائے۔

سابق وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان پریس کانفرنس کرکے دھمکیاں دیتے ہیں، انہیں بہت شوق ہے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کا، جس نے بھی انتقام لینے کی کوشش کی وہ قدرت کے قانون کا شکار ہوا۔

وہ کہتے ہیں کہ عمران خان کے پاس ملک کے مسائل حل کرنے کا موقع ہے، تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیا، پنجاب کی حالت بدلنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا، ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے۔

PTI

IMRAN KHAN

Bye Election

Khwaja Saad Rafique

NA 131

Tabool ads will show in this div