لاہور میں سعادت حسن منٹو کا ڈرامہ پیش، طلبہ کی شاندار پرفارمنس

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں کالج کے طلباء نے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا کھیل کمرہ نمبر 9 پیش کیا، نوجوان فنکاروں کو شرکاء نے خوب سراہا۔

نجی تھیٹر کمپنی نے الحمراء ہال میں سعادت حسن منٹو کا کھیل " کمرہ نمبر 9" پرفارم کیا، ڈرامے کی کہانی ايک ايسے جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو پہلے تو ايک دوسرے کو پسند نہيں کرتے ليکن بعد ميں پيار کے بندھن ميں بندھ جاتے ہيں۔

کھیل میں موضوع کی مناسبت سے رومانوی گيت بھی شامل کئے گئے ہيں، جنہيں حاضرين کی ي خوب پذيرائی ملی، شائقین کے رسپانس سے طلباء کو بھرپور اعتماد ملا، وہ اس کھیل کو رواں ماہ بھارت کے انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں بھی پرفارم  کرنے کا ارادہ رکھتے ہيں۔ سماء

لاہور

sister

Tabool ads will show in this div