جادونگری نے فلمی شائیقین کو قابو میں کرلیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


لاس اینجلس  :   ہالی ووڈ   کی جادو نگری نے شائیقن کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے، فلم ہوبٹ دی پیٹل آف دی فائیو آرمیز نے باکس آفس پر نو کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔

خزانے کی تلاش میں ڈریگن سے سلطنت آزاد کرانے کا مشن مل گیا، پانچ جاں بازوں کی فوج نے جادوئی دنیا میں ہل چل مچادی۔ فلم ہوبٹ "دی پیٹل آف دی فائیو آرمیز" شائیقن کا دل جینے میں کامیاب ہوگئی، فلم نے  نو کروڑ ڈالرز سے زائد کمالئے۔

باکس آفس دوڑ میں فلم نائٹ ایٹ دی میوزیم ، سیکرٹ آف دی ٹومپ دوسرے نمبر پر ہے، رابن ویلمز کی آخری فلم نے ریلیز کے دوسرے  ہفتے ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا،  فلم اینی اور ہنگر گیمز کے کردار بھی بڑے پردے پر بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں، فلم اینی میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز جب کہ ہنگر گیمز کا رواں ہفتے کا بزنس اٹہتر لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ سماء

میں

کو

نے

کرلیا

Tabool ads will show in this div