حیدرآباد میں کینٹ بورڈ کا ملازم اچانک کروڑپتی بن گیا

حیدرآباد میں کینٹونمنٹ بورڈ کا ملازم کروڑ پتی بن گیا۔ پردیپ کمار کے اکاؤنٹ میں اچانک پانچ کروڑ روپے آگئے ۔

سماء کے نمائندے فقیرسلیم کے مطابق پردیپ کمار تنخواہ لینے گیا تو اپنے اکاؤنت میں اتنی رقم دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا ۔

اچانک کروڑ پتی بننے والے پردیب کمار کا کہنا ہے کہ وہ تنخواہ لینے گیا تو اپنے اکاؤنٹ میں پانچ کروڑ روپے کی خطیر رقم دیکھ کر حیران رہ گیا ۔

منیجر نیشنل بینک فاطمہ جناح برانچ لیاقت شیخ کا کہنا ہے اکاؤنٹ اپڈیٹ نہیں تھا، جبکہ کسٹمر کا شناختی کارڈ ایکسپائر ہوچکا ہے، ہم نے پیسے پردیب کمار کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ نہیں، کریڈٹ کیے تھے۔

بینک منیجر کے مطابق پیسے کریڈٹ اس لیے کیے تھے کہ یہ ہم سے رابطہ کر کے اپنے کوائف جمع کروائیں، آج جب پردیپ نے ہم سے رابطہ کیا تو ہم نے اس کے کوائف لیکر بینک اکاؤنٹ بحال کردیا۔

بینک مینیجر کا کہنا ہے ہمارے سسٹم میں کسی کا بینک اکاؤنٹ بلاک کرنے کا کوئی آپشن موجود نہیں ، اکاؤنٹ بہت پرانا ہے، اس کو اپ ڈیٹ کردیا ہے ، اپ ڈیٹ ہونے کے بعد اس کے اکاؤنٹ میں صرف اس کی تنخواہ کے پیسے موجود ہیں ۔

لیاقت شیخ نے کہا کہ ایسے پانچ چھ لوگوں کے اکاؤنٹ کا مسئلہ تھا جو حل کردیا ہے۔

Tabool ads will show in this div