جھنگ: جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا پولیس اہلکار گرفتار

جھنگ میں جعل سازی کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا حاضر سروس پولیس اہلکار رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔


 آٹھ اکتوبر پیر کے روز کانسٹیبل تجمل عباس کو جعلی رجسٹریشن اور روڈ سیفٹی ٹوکن کے ہمراہ ٹریفک پولیس اہلکار نے گرفتار کیا۔

تجمل عباس اپنے ساتھی محمد نعیم کے ہمراہ شہریوں کو سڑکوں پر روک کر جعلی چلان اور ٹوکن دینے کے ساتھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جعلی دستاویزات بھی بنا کر دیتا تھا۔

ٹریفک پولیس اہلکار محمد اسلم نے محمد نعیم کو بستی کل والی کے قریب رنگ روڈ پر رنگے ہاتھوں پکٹرا لیکن محمد نعیم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تاہم کانسٹیبل تجمل عباس کو گرفتار کرکے اس سے جعلی رجسٹریشن فارمز اور روڈ سرٹیفیکیٹس برآمد کر لیے۔

کانسٹیبل تجمل عباس تھانہ پولیس لائنز میں تعینات ہے اور یہ دیگر تحصیلوں میں بھی جعل سازی کر چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کانسٹیبل تجمل عباس کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

JHANG

Policeman Arrest

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div