امریکی گلوکارہ میڈونا ہیکرز سے پریشان

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

لاس اینجلس : امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کو ان دنوں ہیکرز نے شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے، میڈونا کے نئے البم کے مزید 14 گیت آفیشل ریلیز سے پہلے ہی ریلیز کردیئے گئے۔

قسمت کی دیوی ناراض یا پھر وقت برا، میڈونا کے نئے میوزک البم پر ہیکرز نے ہاتھ صاف کرلئے، 2 ہفتوں میں دوسری بار البم کے گیت ہیک کئے گئے۔

میڈونا کی ریبل ہارٹ نامی میوزک البم کے 14 گیت ریلیز سے پہلے ہی منظر عام پر آگئے، ہیک کئے گئے گیتوں میں ٹریک سانگ بیک دیٹ اپ بھی شامل ہے، جو میڈونا نے امریکی ریپ گلوکار فیرل کے ہمراہ ریکارڈ کیا ہے۔

ریبل ہارٹ میڈونا کا تیرہواں اسٹوڈیو البم ہے، جسے 10 مارچ 2015ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ سماء

جاری

screening

Tabool ads will show in this div