ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں سے فراڈ، ایف آئی اے کا ایکشن

کراچی میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں کے ساتھ جعل سازی کی جارہی ہے جس کے سد باب کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کمر کس لی۔

شہر قائد میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر شہریوں سے فراڈ کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے ہاؤسنگ سوسائیٹز کا فرانزک آڈٹ شروع کردیا۔

سماء کے نمائندے علی حفیظ کے مطابق ایک سو پچاس ہاؤسنگ سوسائیٹز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے، ہاوۤسنگ سوسائٹیز کا ڈیٹا یوٹیلٹی سروسز دینے والے اداروں سے طلب کر لیا گیا۔

ایس بی سی اے اور واٹر بورڈ سمیت دیگر اداروں نے ریکارڈ کی فراہمی شروع کردی ہے۔

Tabool ads will show in this div