وزيراعظم کا ملک میں 13 اکتوبر سے صفائی مہم چلانے کا اعلان

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/10/Pm-Imran-Khan-Speech-Ptv-08-10.mp4"][/video]

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تیرہ اکتوبر سے صفائي مہم کا باقاعدہ آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔


اسلام آباد میں صاف اور سرسبز پاکستان پروگرام کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے وزيراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صفائي مہم کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہيں، جبکہ کلين گرين پاکستان کے سفير بھي مقرر کئے جائيں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بچوں سے صفائي مہم کا آغاز کرنا ہے، صفائي مہم کو تعليمي نصاب کا حصہ بنايا جائے گا، جبکہ صفائي مہم کے لئے بچوں کو تربيت دي جائے گي۔ وزیراعظم نے کہا کہ تحصيل کي سطح پر صفائي مہم چلائي جائے گي  اور سب سے زيادہ صاف تحصيل کو انعام بھي ديا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے چشمے سيوريج بن چکے ہيں، جبکہ لاہور جيسا صاف شہر اب اسموگ کي لپيٹ ميں ہے اور اسموگ کا ليول خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت پانچ سال ميں دس ارب درخت لگائے گی۔

ہم نے کافی درخت لگائے کسی کوشک ہے توخود دیکھ لے

وزیراعظم نے کہا کہ شہروں ميں پاني دستياب نہيں اور گندے پاني سے پاکستان ميں سب سے زيادہ بچے مرتے ہيں، جبکہ چاليس ہزار بچے گندگي کي وجہ سے مر جاتے ہيں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دبئي سميت ديگر شہروں ميں پاني ري سائيکل کيا جارہا ہے، ملک میں درياوں کو صاف کرنے کے لئے ایک نظام بنايا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاريخ بتاتي ہے مسلمان بہت صفائي پسند تھے، لیکن آج مسلمان گھروں کو صاف رکھتے ہيں مگر گھر کے باہر خيال نہيں رکھتے۔

PM IMRAN KHAN

clean and green Pakistan

Tabool ads will show in this div