جعلی وکیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، ملزم منہ چھپاتا رہا

سپریم کورٹ نے میٹرک پاس وکیل چوہدری جاوید کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کردی ۔عدالت نے جعلی وکیل کی معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

جعلی وکیل جاوید چوہدری کی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ میٹرک پاس وکیل کو کیا ریلیف دیں؟،سچ اورجھوٹ میں فرق واضح کرناہوگا۔ بچوں کیلئے اچھا ماحول اورملک چھوڑ کر جاناہے۔ اب معافی والی گنجائش ختم کردی ہے۔ ایک ماہ کے لیے جیل بھجوائیں گے۔

متعلقہ خبریں: جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت کیوں دی، چیف جسٹس برہم

وکیل اشتیاق چوہدری نے جعلی وکیل کی جانب سے معافی کی استدعا کی اور کہا کہ چار بیٹیوں کا باپ ہے۔ عدالت رحم کرے۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا جو جمع کرا دیا ہے۔ ڈیم فنڈز میں مزید ایک لاکھ جمع کرا دیتے ہیں۔

عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے  نا اہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست خارج کردی۔ سپریم کورٹ نے جاوید چوہدری کو کا غذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دینے پر توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری  کرکے تین دن میں جواب طلب کردیا۔

دوسری جانب ملزم کو جب عدالت سے باہر لایا گیا تو میڈیا کو دیکھ کر اس نے منہ چھپالیا۔

lawyer

Tabool ads will show in this div