اسلام آباد میں رنگا رنگ فیشن شو، موسما سرما کے ملبوسات میں ماڈلز کی کیٹ واک

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موسم سرما کی مناسبت سے رنگارنگ فیشن نائٹ میں ماڈلز کی کیٹ واک ہوئی، رنگوں بھری شام میں شرکاء جھوم اٹھے۔

جھلملاتے رنگ برنگے ملبوسات اور چاند چہروں کے جلوؤں کی بارات میں فیشن شو میں نئی طرز کے پہناوے پیش کئے گئے جو دلکشی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر تھے۔

ڈیزائنر کی ویسٹرن کلیکشن کے رنگ سب کو خوب بھائے تو مشرقی طرز کے منفرد کٹس بھی کسی سے کم نہ تھے، خوبرو ماڈلز کی کیٹ واک اور دلکش ملبوسات نے محفل میں رنگ بھر دیئے۔

رنگ و نور سے سجا فیش شو جہاں شرکاء کی تفریح کا ذریعہ بنا وہیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع بھی ملا۔ سماء

fashion designers

Tabool ads will show in this div