کی کی چیلنج پر نوجوان کو تھپڑ پڑ گیا
video goes viral
امریکا میں کی کی چیلنج کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال دیکھنے میں آئی جب ایک نوجوان نے گاڑی سے اتر کر ابھی ’’کی کی چیلنج‘‘ کا آغاز ہی کیا تھا کہ اسے مہنگا پڑ گیا۔
ایک راہ گیر نے چلتی گاڑی سے اترکر سڑک پر رقص کرنے والے منچلے نوجوان کو ایک زور دار تھپڑ دے مارا۔
نوجوان کی اس ’’کی کی چیلنج‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے، جس میں راہ گیر نے یا تو حسد یا پھر غصے میں نوجوان کو دن میں تارے دکھا دیئے۔