بالی ووڈ ہدایتکار وکاس بہل اور گلوکار کیلاش کھیر پر بھی ہراسانی کا الزام لگ گیا
بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے بعدکنگنا رناوت میدان میں آئیں اور انہوں نے بھی اپنی فلم کوئن کے ڈائریکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تاہم اب بھارتی میڈیا کی ایک خاتون صحافی نے انتہائی شریف سمجھے جانے والے گلوکار کیلاش کھیر کے کردار پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیں ۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی خاتون صحافی نتاشا ہمرجانی نے ” می ٹو “ میں انٹری ماری اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ 2006 کی بات ہے جب میں نئی نئی صحافت میں آئی اور ہندوستان ٹائمز میں فوٹو گرافر تعینات ہوئی تو مجھے کیلاش کھیر اور ماڈل زلفی سید نے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا ۔“
(1) My #MeToo has singer Kailesh Kher & model Zulfi Syed, from when I was a newly appointed young woman photographer at Hindustan Times in Bombay, 2006. Tweeting this thread for all to draw strength & speak out ❤️@photowallah@shubhangisapien@TheRestlessQuil@AnooBhu@weeny
— Natasha Hemrajani (@radiantbear) October 6, 2018
(2) #MeToo I was sent with my colleague, a woman journalist, to take pictures of Kailesh Kher at his home for an interview. During the interview, this creep sat between us as close to us as he could. He also kept putting his hands on our thighs (on the skin above our skirts)
— Natasha Hemrajani (@radiantbear) October 6, 2018
انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ” مجھے میری ساتھی رپورٹر کے ساتھ کیلاش کھیر کا انٹرویو کرنے کیلئے ان کے گھر بھیج دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی تصویریں بھی لینی ہیں جہاں انہیں گلوکار کیلاش کھیر نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا تھا۔
(3)#MeToo We were appalled & left as soon as possible. I discussed with my colleague the idea of writing the interview from the point of view of unwelcome sexual molestation but she said the paper would never publish it because it would be libel (even if we were both witnesses)
— Natasha Hemrajani (@radiantbear) October 6, 2018
اس سے قبل اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم’’کوئین‘‘کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف کنگنا کو نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔
مزید پڑھیئے : زیادتی کے خلاف آواز اٹھانے پر تنوشری دتہ کو قانونی نوٹس مل گیا

کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نامناسب انداز سے چھوتا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔
مزید پڑھیئے : اداکارہ کاجول نے می ٹو مہم کی حمایت کردی
انہوں نے کہا کہ وکاس بہل کےاس برتاؤ کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔